Pehle Wala

Bilal Ansari

کہاں ملے گی مجھے، وہ پہلے والی راحت
پہلے والا سکون، پہلے والی مسکراہٹ

کہاں ملے گی مجھے، وہ پہلے والی راحت
پہلے والا سکون، پہلے والی مسکراہٹ

اب وہ پہلے والا سکون نہیں آتا نیند میں
اس فریبِ دنیا میں، کس پہ کروں یقین میں
کیوں تُو نے مجھ سے منہ موڑ لیا ہے
پل پل ختم ہو رہا بلال تیری ضد میں

نکلّا ہوں یارا سکون کی تلاش میں
زندگی کی دوڑ میں، کہاں پہنچ گیا آج میں
تجھے ڈھونڈتے ہوئے، خود کو کھو چکا ہوں
اب ملتی ہے رسوائی مجھے بات بات پہ

اس حسین چہرے کے، پیچھے ایک گہرا درد ہے
اس پہ جمی ہوئی تیری بےوفائی کی گرد ہے
تیری بھلائی کے لیے میں دعا کرتا تھا
پر مجھے معلوم نہ تھا کہ تُو خودغرض ہے

نہ جانے کیوں میں، تیرے پیچھے ہو رہا ذلیل
اس حال میں دیکھ کر، تیرا کیوں پگھلتا نہیں دل
تُو نے ایک دفعہ نہ دیکھا مجھے مڑ کر
جبکہ میرے ہر کام میں تُو ہوتی تھی شامل

پارو ہر پل میری جان تجھ پہ ہوتی تھی نثار
تجھے دیکھتے ہی چہرے پر آ جاتا تھا نکھار
سوچا نہ تھا تُو اتنی جلدی بدل جائے گی
اور ختم ہو جائے گا تیرے دل سے پیار

کہاں ملے گی مجھے، وہ پہلے والی راحت
پہلے والا سکون، پہلے والی مسکراہٹ

میں اس دنیا میں کیسے جی رہا ہوں
نہیں سنتا کوئی میں کیا کہہ رہا ہوں
مصروف ہوں اپنے دردوں کو چھپانے میں
تیرے دیے ہوئے زخموں کو سی رہا ہوں

میری زندگی میں وہ مزہ نہیں رہا
کیونکہ میرا یہاں کوئی سگا نہیں رہا
جس انسان سے لگائی تھی امید میں نے
ہاں، وہ انسان بھی اب میرا نہیں رہا

کھوئی ہوئی خوشیاں اب کیسے میں پاوں
اپنے روٹھے ہوئے من کو کیسے سمجھاؤں
اس سوچ کے دلدل میں پھنس گیا ہوں
تجھ سے اپنے دھیان کو میں کیسے ہٹاؤں

کہاں ملے گی مجھے، وہ پہلے والی راحت
پہلے والا سکون، پہلے والی مسکراہٹ

نہیں بھر پا رہا تیرے زخموں کو میں
نہیں بھول پا رہا تیری قسموں کو میں
گڑگڑاتا رہا تیرے سامنے بلال مگر
نہ روک پایا تیرے جاتے قدموں کو یہ

ہمارے بیچ کیوں بڑھ گئی دوریاں
کیوں ویران ہو گئی یہ میری دنیا
مسکراہٹ نے بھی ناطہ توڑ لیا
اب دستک بھی نہیں دیتی خوشیاں

اب اس دل میں صرف ویرانی ہی بستا ہے
اور یہ خالی پن مجھ کو دسا ہے
بلال کو اس حالت میں دیکھ کر بھی
پارو تجھے کیوں برا نہیں لگتا ہے

بس غم نے شکنجہ کس رکھا ہے
بلال کے چہرے پر ماتم سجا ہے
ہنستے ہوئے چہرے کی رونق چلی گئی
یہ دکھ دینے میں آخر کیا مزہ ہے

کہاں ملے گی مجھے، وہ پہلے والی راحت
پہلے والا سکون، پہلے والی مسکراہٹ

بلال انصاری

Información de la canción

Composición: Bilal Ansari

¿Los datos están equivocados?

Revisar composición